ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الماٹی ڈیم کی آبی سطح میں اضافہ

الماٹی ڈیم کی آبی سطح میں اضافہ

Sun, 10 Jul 2016 11:01:30  SO Admin   S.O. News Service

وجے پورہ(کرناٹک) 9جولائی (یواین آئی ) دریائے کرشنا کے طاس اور مغربی گھاٹوں میں بہتر بارش سے الماٹی ڈیم کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ اس کی مکمل گنجائش 519.60فیٹ کے برخلاف موجودہ سطح 510.38 فیٹ ہوگئی ہے ۔ ناکافی بارش اور مانسون میں تاخیر کے سبب یہ ڈیم گذشتہ خشک ہوگیا تھا۔ مہاراشٹراکی جانب سے اس کے ڈیم سے اضافی پانی کی اجرائی سے بھی اس کے بہاو میں اضافہ ہوا ہے ۔ کرناٹک بھاگیہ جل نگم لمیٹڈ کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اس ذرائع نے کہا کہ گذشتہ 4دنوں کے دوران ڈیم میں تقریباً 10ٹی ایم سی فیٹ پانی آیا۔ ڈیم میں مناسب پانی آنے تک اس سے پانی کے بہاو کو روک دیا گیاتاہم پینے کے پانی کے مقصد کے لئے تھوڑا پانی چھوڑا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ نے دریائے کرشنا کے کنارے مقیم عوام کو مشورہ دیا کہ وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ ضلع انتظامیہ نے بیشتر محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی ناگہانی کی صورت میں عوام کو راحت فراہم کرنے کے لئے تیار رہیں۔ اسی دوران ضلع یادگیر کے سرپور تعلقہ میں دریائے کرشنا پر تعمیر کردہ نارائن پور ڈیم کی مکمل آبی سطح 492.25کے برخلاف 486.13میٹر تک پہنچ گئی ہے ۔


Share: